پی ایس پی پاکستان کی خوشحالی کی ضمانت ہے، مصطفی کمال

مہاجر نام پر اس قوم کو ایک دفعہ پھر دھوکا دیا جارہاہے ہم نے جو پودا لگایا تھا آج وہ ایک تناور درخت کی شکل اختیار کرچکا ہے،اور لوگ جو ق در جو ق ہمارے قافلے میں شامل ہو رہے ہیں،ہمارے حالات بدلنے کے لئے آسمان سے کوئی فرشتہ نہیں اترے گا، ایم کیو ایم نے شہر قائد کو 25 ہزار نوجوانوں کی لاشیں دیں، واحد پارٹی جس نے شہداء کا قبرستان بنا رکھا ہے، عوامی رابطہ مہم سے خطاب

پیر 18 دسمبر 2017 22:25

پی ایس پی پاکستان کی خوشحالی کی ضمانت ہے، مصطفی کمال
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2017ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہاکہ پی ایس پی کا نام ،نشان کراچی کی ترقی اور منشور پاکستان کی خوشحالی کی ضمانت ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم نے جو پودا لگایا تھا اج وہ ایک تناور درخت کی شکل اختیار کرچکا ہے جس کی شاخیں پورے پاکستان کے کونے کونے ، چپے چپے میںپھیل گئی ہے اور لوگ جو ق در جو ق ہمارے قافلے میں جڑے رہیں،ان خیالات عوامی رابطہ مہم کے لئے سلسلے میں نارتھ ناظم آبادمیں منعقدہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر سیکریٹری جنرل رضاہارون، سینئر وائس چیئر مین ڈاکٹر صغیر احمددیگر ذمہ دارن بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ میں مہاجر ہوں مجھے اپنے مہاجر ہونے پر بہت فخر ہے لیکن مہاجروں کا فخر یہ ہے کہ وہ لیاری اور چکرا گوٹھ نہ جا سکیں یا یہ کہ مہاجر قیادت کو پختون کوئٹہ اور بلوچستان میں بلوچ میں کندھوں پر اٹھائیں،مہاجروں کے درمیاں سے نکالنے والے کسی مہاجر قوم کو پورا پاکستان مسیحا سمجھیںاوراپنا نجات دہندہ سمجھیںانہوںنے کہاکہ میں مہاجر ہوںمگر مہاجر ہونے کے ناطے کسی بھی مسالک اورزبان بولنے والے سے ہمارا کوئی اختلاف نہیں ہے انہوں نے کہاکہ مہاجر نام پر اس قوم کو ایک دفعہ پھر دھوکا دیا جارہاہے اور آج بھی مینڈنٹ مہاجر نام پر ہی ہے نا، کراچی میں کوئی ایم پی اے نہیں ہے کیا مئیر نہیں سب چاند پر گئے کراچی کے لوگوننے کسی کو ووٹ نہیںدے رہا ، مہاجر وں کو اور کیا دیں گے پینے کا پانی صاف نہیں، 25ہزار نوجوانوں کی لاشیں دیںپو دی دنیا میں کی ایم کیوایم واحد پار ٹی ہے جس نے شہدا قبرستان بنا کر رکھا ہے انہوںنے کہاکہ ٓاسمان سے کوئی فرشتہ نہیں اترے گا ہمارے حالات بدلنے کے لئیے نہیں ہمیں خود اٹھانا ہو گا24دسمبر کو ہونے والے جلسے میں آپ لوگ بھر پور طاقت میں شرکت کیونکہ یہ آپ کی تقدیر کے فیصلے کا جلسہ ہے ۔

#