بلاول بھٹو کا رفیق جمالی سے ان کے بھائی فاروق جمالی کے انتقال پر تعزیت

پیر 18 دسمبر 2017 22:20

بلاول بھٹو کا رفیق جمالی سے ان کے بھائی فاروق جمالی کے انتقال پر تعزیت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایس ایس پی فاروق جمالی کے انتقال پر گہرے افسوس اور غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے رفیق جمالی اور دیگر سوگواران کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جمالی خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی ضلع دادو کے صدر رکن قومی اسمبلی رفیق جمالی کے بھائی فاروق جمالی سعودی عرب میں انتقال کر گئے۔

متعلقہ عنوان :