چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی فار کلچر مدیحہ رانا نے فلم ’’ورنا‘‘ کو نمائش کی اجازت دینے پر سینسربورڈ کے خلاف وزیر اعلی پنجاب کو خط لکھ دیا

پیر 18 دسمبر 2017 22:20

چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی فار کلچر مدیحہ رانا نے فلم ’’ورنا‘‘ کو نمائش ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2017ء) چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی فار کلچر مدیحہ رانا نے فلم ’’ورنا‘‘ کو نمائش کی اجازت دینے پر سینسربورڈ کے خلاف وزیر اعلی پنجاب کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سینسر بورڈ نے سیاستدانوں کے خلاف بننے والی فلم ’’ورنا‘‘ کو نمائش کی اجازت کیو ں دی اس فلم سے حکومت کا وقار مجروح ہوگا،یہ فلم معاشرہ میں تقسیم کو پیدا کرنے کا سبب بنے گی ،ایسی فلموں پر پابندی عائد کی جائے ۔

(جاری ہے)

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اس طرح کی فلموںسے پنجاب سپیڈ جیسے ٹائٹل پر دھبہ لگ سکتا ہے، حکومت کو ایسی فلموںپر پابندی قائم کرنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :