چودھری شجاعت حسین ،چودھری پرویزالٰہی کاجہانگیر خان ترین کو ٹیلی فون سیاسی جدوجہد پر خراج تحسین پیش کیا

پیر 18 دسمبر 2017 22:20

چودھری شجاعت حسین ،چودھری پرویزالٰہی کاجہانگیر خان ترین کو ٹیلی فون ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین کو ٹیلیفون کیا اور ان کی سیاسی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں اتار چڑھائو آتے رہتے ہیں لہٰذا ان کو دل برداشتہ نہیں ہونا چاہئے اور ساتھ ہی ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت جس پیچیدہ اور نازک صورتحال سے گزر رہا ہے سیاسی جماعتوں اور سیاستدانوں پر بڑی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، اجتماعی سیاسی تدبر اور بصیرت کو بروئے کار لا کر ہی حالات میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔