بی بی شہید نی جمہوریت کی بقا کیلئے قربانی دی، ڈکٹیٹر کے منع کرنے کے باوجود شہید بینظیر بھٹو پاکستان آئیں، بلاول بھٹو زرداری

پیر 18 دسمبر 2017 22:20

بی بی شہید نی جمہوریت کی بقا کیلئے قربانی دی، ڈکٹیٹر کے منع کرنے کے ..
عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2017ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بی بی شہید نے پاکستان میں جمہوریت کی بقا کے لیے قربانی دی، ڈکٹیٹر کے منع کرنے کے باوجود شہید بینظیر بھٹو پاکستان آئیں۔ پیپلزپارٹی عوام کے دلوں پر راج کرنے والی پارٹی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو رات گئے عمرکوٹ میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

بلاول بھٹو نے ویڈیو لنک کے ذریعے عوام پیپلزپارٹی کے کارکنوں پیپلزپارٹی کے بلدیاتی نماہندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہی واحد جماعت ہے جو عوام کے مسائل حل کرسکتی ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ بی بی شہید نے 30برس عوام کے حقوق کے لئے جہدوجہد اور عوام کی خدمت کی۔ شہید بینظیر بھٹو کے نظریات وافکار آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ وجاوید ہے۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کی صورت میں یہ قافلہ چلتا رہے گا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ میں بھی بی بی شہید کے اصولوں پر کاربند ہوں۔ جلسے میں شریک لوگوں کارکنوں پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ 27دسمبر میں بی بی شہید کی برسی کے موقع بھرپور شرکت کرکے دنیا کو بتادیں کہ بی بی شہید کا قافلہ تھمے گا نہیں۔ ہم عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔ پیپلزپارٹی آئندہ عام انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہ اکہ میری والدہ نے آخری دم تک مٹی کا دفاع کیا ۔بلاول بھٹو کے ویڈیو لنک خطاب کو سننے کے لیے عوام اور پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی، کارکنان اور خواتین رہنمائوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔