Live Updates

محمد نواز شریف کے اقامے پر جو پیمانہ رکھا وہ نیازی سروسز لمیٹڈ کے لیے کیوں نہیں رکھا گیا، جب قانون کے دو پیمانے ہوں تو آوازیں آئیں گی،

عمران خان کے فیصلے نے پانامہ کیس میں اپنائے گئے پیمانے کی نفی کر دی ہے، قانون کے ان دو پیمانوں پر عوام ،قانون دانوں اور تجزیہ کاروں کی آوازیں آئیں، محمد نواز شریف کی نہ تو کوئی آف شور کمپنی تھی اور نہ ہی وہ کسی کمپنی کے ڈائریکٹر،شیئر ہولڈر یا بینیفشل آنر تھے،مگر انہیں اقامہ پر نا اہل کیا گیا، دوسری جانب عمران خان نے تسلیم کیا کہ نیازی سروسز لمیٹڈ بنائی اور فلیٹ خریدا، 28 جولائی کے فیصلے کے بعد ملک میں سیاسی عدم استحکام آیا، اپنے دفاع میں کچھ کہنا ملکی اداروں سے تصادم نہیں ہوتا مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے قوم سے کیا ہر وعدہ پورا کر کے دکھایا، پاکستان کے کسی بھی صوبے پنجاب ، سندھ، بلوچستان ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان میں چلے جائیں ہر جگہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے کام نظر آئیں گے، گلگت سے کراچی تک ترقیاتی منصوبے حکومتی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں،پنجاب میں 2013ء اور اس سے پہلے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور وزیر اعلیٰ محمد شہبازشریف نے جتنے وعدے کئے وہ تمام پورے کئے ہیں چاہے وہ پبلک ٹرانسپورٹ کے منصوبے ہوں یا عوامی فلاح کے محمد نواز شریف نے عوام کے ووٹ کے تقدس کی بحالی کا بیڑہ اٹھایا ہے، آنے والے وقت میں عوامی ووٹ کے تقدس کی بحالی یقینی نظر آ رہی ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک کی سب سے بڑی اور مقبول جماعت ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کو محمد نواز شریف کے نام پر ووٹ ملتا ہے، ہمارے قائد محمد نوازشریف نے ہمیں صرف کارکردگی کی سیاست سکھائی ہے،2018میں کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ لیں گے وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی راولپنڈی آرٹس کونسل میں میڈیا سے گفتگو

پیر 18 دسمبر 2017 22:18

محمد نواز شریف کے اقامے پر جو پیمانہ رکھا وہ نیازی سروسز لمیٹڈ کے لیے ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2017ء) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف کے اقامے پر جو پیمانہ رکھا وہ نیازی سروسز لمیٹڈ کے لیے کیوں نہیں رکھا گیا، جب قانون کے دو پیمانے ہوں تو آوازیں آئیں گی، عمران خان کے فیصلے نے پانامہ کیس میں اپنائے گئے پیمانے کی نفی کر دی ہے، قانون کے ان دو پیمانوں پر عوام ،قانون دانوں اور تجزیہ کاروں کی آوازیں آئیں، محمد نواز شریف کی نہ تو کوئی آف شور کمپنی تھی اور نہ ہی وہ کسی کمپنی کے ڈائریکٹر،شیئر ہولڈر یا بینیفشل آنر تھے،مگر انہیں اقامہ پر نا اہل کیا گیا، دوسری جانب عمران خان نے تسلیم کیا کہ نیازی سروسز لمیٹڈ بنائی اور فلیٹ خریدا، 28 جولائی کے فیصلے کے بعد ملک میں سیاسی عدم استحکام آیا، اپنے دفاع میں کچھ کہنا ملکی اداروں سے تصادم نہیں ہوتا،مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے قوم سے کیا ہر وعدہ پورا کر کے دکھایا، پاکستان کے کسی بھی صوبے پنجاب ، سندھ، بلوچستان ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان میں چلے جائیں ہر جگہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے کام نظر آئیں گے، گلگت سے کراچی تک ترقیاتی منصوبے حکومتی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں،پنجاب میں 2013ء اور اس سے پہلے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور وزیر اعلیٰ محمد شہبازشریف نے جتنے وعدے کئے وہ تمام پورے کئے ہیں چاہے وہ پبلک ٹرانسپورٹ کے منصوبے ہوں یا عوامی فلاح کے منصوبے ہوں،محمد نواز شریف نے عوام کے ووٹ کے تقدس کی بحالی کا بیڑہ اٹھایا ہے، آنے والے وقت میں عوامی ووٹ کے تقدس کی بحالی یقینی نظر آ رہی ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک کی سب سے بڑی اور مقبول جماعت ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کو محمد نواز شریف کے نام پر ووٹ ملتا ہے، ہمارے قائد محمد نوازشریف نے ہمیں صرف کارکردگی کی سیاست سکھائی ہے،2018میں کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ لیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے پیر کو راولپنڈی آرٹس کونسل میں ’’کلرز آف کوریا ‘‘کے عنوان سے منعقدہ تصویری نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایک سوال کے جواب میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ جو بیان آیا وہ پاکستان کے عوام اورسول سوسائٹی کی آواز کے باعث آیا، 28 جولائی کے فیصلہ کے اثرات پوری قوم دیکھ رہی ہے، اگر منتخب حکومت کو سسیلین مافیا کہا جائے گا تو عوامی ردعمل فطری ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ کے تناظر میں دیکھیں جب اداروں پر پریشر پڑا تو نظریہ ضرورت بھی سامنے آیا، اپنے دفاع میں بات کرنا اداروں سے تصادم نہیں ہوتا، پاکستان مسلم لیگ(ن) کو نوازشریف کے نام پر ووٹ ملتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف جب آئے تو ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا، آج ملک میں سی پیک جیسا عظیم منصوبہ شروع ہے، بجلی کی زائد پیداوار ہے، سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کے ویژن کے تحت اٹھائے گئے اقدامات، مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کے باعث ملک میں امن بحال ہوا اور آج ہم ملک کی ثقافت اور ورثہ کی بات کر رہے ہیں،دوسرے ممالک کی ثقافت کی بات کر رہے ہیں، ملک میں فلمی صنعت کی بہتری کی بات کر رہے ہیں، یہ باتیں صرف مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں ہی ہو سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے طول و ارض میں ہر طرف محمد نوازشریف کا نام اور کام ہی نظر آئے گا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی تمام تر منصوبوں کی تکمیل پر تیز ی سے کام کر رہے ہیں، ن لیگ 2018ء میں بھی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب قادری کے پاس جائیں یا قادری عمران خان کے ساتھ ہو لیکن پاکستان کے عوام دیکھ رہے ہیں کہ کون ان کی خدمت کر رہا ہے، عمران خان اور زرداری نے اپنے صوبے کی عوام کو جھوٹے نعروں اور وعدوں کے علاوہ کیا دیا، اپنے صوبے میں کچھ نہ کرنے والے صرف سازشیں کرتے ہیں،وہ کبھی اورنج لائن روکتے ہیں اور کبھی ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹ پیدا کرتے ہیں، قوم 2013ء سے دیکھ رہی ہے کہ کون کام کر رہا ہے اور کون وقت ضائع کر رہا ہے،قوم جانتی ہے کہ توانائی کی پیداوار کس نے پوری کی ہے ، 18ویں ترمیم میں جب اختیارات صوبوں کو منتقل ہوگئے تو اس کے بعد وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت نے بجلی کی پیداوار کی کتنے منصوبے لگائے اور دوسرے صوبوں نے کتنے منصوبے لگانے کی کوشش کی، جس میٹرو پر خان صاحب تنقید کرتے تھے اپنے صوبے میں اس کا جنگلہ تک نہیں لگا سکے ، انصاف کی بس پنکچر ہو کر خیبرپختونخوا کی کسی گلی میں کھڑی ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کے پی کے میںایک ہزار سکول بند ہو گئے ہیں،خان صاحب سے جو بھی شخص سوال کرے وہ اس کو گالی دیتے ہیں اور اداروں کی تضحیک کرتے ہیں۔ قبل ازیں مریم اورنگزیب نے کوریائی وفد کے ہمراہ تصویری نمائش کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیرمملکت نے کہا کہ اس نمائش کے ذریعہ کوریا کی ثقافت کو پاکستان میں متعارف کروایا گیا ہے، نمائش میں حصہ لینے والوں کو مبارکباد دیتی ہوں،اس نمائش کے ذریعہ میں نے بھی مچھلی کی کوریا میں قائم دنیا کی سب سے بڑی منڈی کو دیکھا، اس سے قبل 2017ء میں ثقافتی پروگرام منعقد کئے جا چکے ہیں۔

وزیر مملکت نے کہاکہ مختلف سکولوں کے طلباء و طالبات کو بھی اس نمائش کا دورہ کروانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ تصویری کہانیوں کے ساتھ کسی بھی ملک کی ثقافت جڑی ہوتی ہے، نمائش میں رکھی گئی تصاویر میں کوریا کی ثقافت کو اجاگر کیا گیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات