میں مریم نواز کے ٹوئٹ کا جواب دوں گا تو انکا قد اونچا ہو جائے گا ،پرویز مشرف کا مریم نواز کے ٹوئیٹس پر دلچسپ تبصرہ

پیر 18 دسمبر 2017 22:15

میں مریم نواز کے ٹوئٹ کا جواب دوں گا تو انکا قد اونچا ہو جائے گا ،پرویز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2017ء) سابق صدر پرویز مشرف نے مریم نواز کے ٹوئیٹس پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز غیر ذمہ دارانہ ٹوئیٹس کرنے کی ماہر ہیں ،میں مریم نواز کے ٹوئٹ کا جواب دوں گا تو انکا قد اونچا ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف نے مریم نواز کے ٹوئیٹس پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز غیر ذمہ دارانہ ٹوئیٹس کرنے کی ماہر ہیں ،میں مریم نواز کے ٹوئٹ کا جواب دوں گا تو انکا قد اونچا ہو جائے گا۔

مریم نواز ،مریم اورنگزیب اور طلال چوہدری فضول باتیں کرتے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ انکی اپنی جماعت کا حال یہ ہے کہ وزیر خزانہ چارپائی پر ہے اور وہ استعفیٰ نہیں دے رہا۔انکا مزید کہنا تھا کہ وہ سیاسی جماعت بنانے کے بعد شدید الزامات کی زد میں ہیں۔چوہدری نثار نے کہا کہ میں نے انکو آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کے لیے پیسوں کی پیشکش کی تو ایسا نہیں ہے۔میں نہ پیسے دیتا ہوں اور نہ لیتا ہوں۔ ۔