Live Updates

عدالت میں شریف خاندان کے ساتھ نرمی برتی گئی ،عمران خان

نواز شریف کو جعلی قطری خط پیش کرنے ، لوگوں کو بے وقوف بنانے اور منی لانڈرنگ پر بھی سزا ملنی چاہیئے تھی افتخار چوہدری جج ہوتا تو مجھے فارغ کر دیا جاتا، میری طرح ارکان کی چھان بین ہو تو 95فیصد اسمبلی میں نہیں رہیں گے،ختم نبوت قانون میں ترمیم پر بھی حکومت کو جواب دینا ہو گا۔ حدیبیہ کیس بھی دوبارہ کھلوائیں گے،شہباز شریف نا اہل ہوئے تو پنجاب میں اپوزیشن کے لئے بھی کوئی نہیں ہو گا،نجی ٹی وی کو انٹرویو

پیر 18 دسمبر 2017 22:15

عدالت میں شریف خاندان کے ساتھ نرمی برتی گئی ،عمران خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ عدالت میں شریف خاندان کے ساتھ نرمی برتی گئی ۔ نواز شریف کو جعلی قطری خط پیش کرنے ، لوگوں کو بے وقوف بنانے اور منی لانڈرنگ پر بھی سزا ملنی چاہیئے تھی۔ افتخار چوہدری جج ہوتا تو مجھے فارغ کر دیا جاتا۔ میری طرح ارکان کی چھان بین ہو تو 95فیصد اسمبلی میں نہیں رہیں گے۔

ختم نبوت قانون میں ترمیم پر بھی حکومت کو جواب دینا ہو گا۔ حدیبیہ کیس بھی دوبارہ کھلوائیں گے۔ شہباز شریف نا اہل ہوئے تو پنجاب میں اپوزیشن کے لئے بھی کوئی نہیں ہو گا۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ میرا اور نواز شریف کا موازنہ نہیں ہو سکت۔ا میں نے بیرون ملک دولت کمائی اور پیسے ملک میں لے کر آیا نواز شریف منی لانڈرنگ کر کے پیسہ ملک سے باہر لے کر گئے۔

(جاری ہے)

نواز شریف کو منی لانڈرنگ پر سزا ملنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس کوئی عہدہ نہیں تھا میں نے 40سال کا ریکارڈ دکھایا ہے شریف خاندان 30سال سے لوگوں کو بے وقوف بنا رہ اہے۔ نواز شریف کو چوری کے اثاثے چھپانے ، جعل سازی اور لوگوں کو بے وقوف بنانے کی بھی سزا ملنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیئے۔ میرے والد کو نشانہ بنایا میرے والد کے پاس بھی کوئی سرکاری عہدہ نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پانامہ کا جواب دینے کی بجائے جھوٹ پر جھوٹ بولنا شروع کیا۔ عدالت میں منی ٹریل دینے کی بجائے قطری خط پیش کئے۔ میری ایک سال تک باریکی سے چھان بین ہوئی ۔ شکر ہے جمائما نے ریکارڈ اپنے پاس رکھے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے جھوٹ کو اپنے اور پرانے سب جانتے ہیں ۔ عدالت میں ان کے ساتھ نرمی برتی گئی۔ نواز شری فنے 300ارب کا جواب دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری طرح چھان بین ہوئی تو 95فیصد ارکان پارلیمنٹ میں نہیں رہیں گے۔ شکر ہے کہ افتخار چوہدری جج نہیں تھے ورنہ مجھے فارغ کر دیا جات۔ا انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا کسی سے موازنہ نہیں ہو سکتا۔ لوگوں نے مجھے کہا کہ نواز شریف کا سلطانہ ڈاکو سے موازنہ نہ کرو سلطانہ ڈاکو غریبوں میں پیسے بانٹتی تھی۔ نواز شریف غریبوں کا پیسہ چوری کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف زیڈ ای کے ذریعے پیسہ ہل سٹیل کو گیا واپس نواز شریف کو وار نواز شریف شکر کریں وہ پاکستان میں ہیں وہ کسی اور ملک میں ہوتے تو انہیں وہاں سزا مل چکی ہوتی۔ برطانیہ میں کوئی تصور نہیں کر سکتا کہ وزیر اعظم دبئی میں ملازم ہو۔ انہوں نے کہا کہ اقامہ کے پیچھے منی لانڈرنگ ہے۔ عدالت کے پاس اقامے کے علاوہ بھی بہت سی چیزیں تھیں جس پر انہیں سزا مل سکتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کو کوئی مالی فائدہ نہیں تھا۔ ان کا ٹیکس کلیئر تھا۔ آمدن واضح ہے ۔ رقم بنکوں کے ذریعے بھیجی گئی۔ صرف اثاثوں میں ظاہر نہیں کی گئی۔ جو کہ غلطی تھی۔ ایک غلطی وہ ہے جس کا کوئی فائدہ ہو رہا ہو اور دوسری غلطی وہ ہے جس سے فائدہ نہ ہو اس میں فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کا بھی حکومت کو جواب دینا پڑے گا۔ ایک سال پر کہا کہ میں نے پہلے کہا تھا میں اور جہانگیر ترین نا اہل ہوئے تو گھر چلے جائیں گے۔

جہانگیر ترین کو کہا کہ وہ عہدہ چھوڑ دیں تو وہ چھوڑ گئے تاہم ہم نے ان کے مقدمہ کے ریویو تک فیصلہ روکا ہوا ہے اگر فیصلہ ترین کے حق میں آیا تو واپس لائیں گے۔ اگر نہیں آیا تو پھر ان کی جگہ نیا بندہ لائیں گے۔ انہوں نے کہ اکہ 2014ء کا دھرنہ بہت بڑا امتحان تھا۔ ہم بڑی مشکل سے گذرے ۔ حدیبیہ کیس پر پٹیشن بھی ہو سکتی ہے اور نیب بھی دوبارہ کیس کھول سکتا ہے۔

ہم اس کیس کو کھولنے کی پوری کوشش کریں گے۔ یہ کیس سنا نہیں گیا ٹیکنیکل گراؤنڈ پر مقدمہ خارج ہوا ہے۔ کسی بھی فوجداری مقدمہ میں نئی شہادت ہو تو مقدمہ کھولنا پڑتا ہے ہم نے اسے چھوڑنا نہیں ۔ شاہ محمود کی سربراہی میں کمیٹی حدیبیہ پر کام کر رہی ہے۔ تحریک انصاف نیب کے پاس جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان نے اسحاق ڈار کو باہر بھیج اوزیراعظم ایک نا اہل وزیراعظم اور اشتہاری وزیر خزانہ سے مشورے لے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ، مریم اور وزیروں سے عدلیہ پر حملے کئے ہر کرپٹ آدمی نواز شریف کے ساتھ کھڑ اہو گا۔ اگر الیکشن کمیشن توہین پر میرے وارنٹ نکال سکتا ہے تو کھلے عام ججز کی توہین کرنے والوں کو کیوں نہیں پوچھا جاتا۔ عدالت کا رویہ ان کے ساتھ نرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے بستر پر تصویر کھنچوا کر آسکر ایوارڈ کردار ادا کیا۔ شہباز شریف نا اہل ہو گئے تو پنجاب میں اپوزیشن کے لئے کوئی نہیں ملے گا۔ جمائما سے متعلق سوال پر عمران خان نے کہا کہ اس کا کوئی امکان نہیں۔۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات