قائد اعظم آل پنجاب انٹر ڈویژن کک باکسنگ چمپیئن شپ لاہور کی ٹیم نے جیت لی

پیر 18 دسمبر 2017 22:09

قائد اعظم آل پنجاب انٹر ڈویژن کک باکسنگ چمپیئن شپ لاہور کی ٹیم نے جیت ..
فیصل آباد ۔18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2017ء) قائد اعظم آل پنجاب انٹر ڈویژن کک باکسنگ چمپیئن شپ لاہور کی ٹیم نے جیت لی۔چیمپئن شپ میں فیصل آباد نے دوسری اورگوجرانوالہ کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

دوروزہ چیمپئن شپ میں صوبہ بھر سے مجموعی طور پر 9ڈویژنز کی ٹیموں نے شرکت کی۔ فائنل مقابلوں کے موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفسیررانا حماداقبال،صدر پاکستان کک باکسنگ سید شہریارعلی،سیکرٹری جنرل پاکستان کک باکسنگ /انٹرنیشنل ان ڈور مارشل آرٹ گیم کورس طاہر عباس ،سینئر نائب صدرسید عابد شاہ ودیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے پوزیشن ہولڈرز ٹیموں کومبارکباد دی۔