عوام باشعور ہیں ،آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹ سے کھوٹے اور کھرے کا فرق کریں گے‘حمزہ شہباز

پیر 18 دسمبر 2017 22:09

عوام باشعور ہیں ،آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹ سے کھوٹے اور کھرے کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء حمزہ شہبا ز نے کہا ہے کہ عوام باشعور ہیں وہ آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹ سے کھوٹے اور کھرے کا فرق کریں گے ، عوام کی خدمت ہمار مشن ہے اوررکاوٹوں کے باوجود اس پر عمل پیرا رہیں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کااظہارانہوںنے سیاسی و سماجی رہنمائوں سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ علاوہ ازیں حمزہ شہبازشریف سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے بھی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :