فیصل آباد، ’نوآبادیاتی نظام، مزدوروں کا استحصال اور ثقافتی یلغار‘ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد

پیر 18 دسمبر 2017 22:06

فیصل آباد ۔18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2017ء)شعبہ تاریخ و مطالعہ پاکستان گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے زیر اہتمام ’نوآبادیاتی نظام، مزدوروں کا استحصال اور ثقافتی یلغار‘ کے عنوان سے ایک روزہ انٹرنیشنل سیمینار منعقد ہوا، جس کی صدارت انچارج شعبہ تاریخ و مطالعہ پاکستان ڈاکٹر عبدالقادر مشتاق نے کی، تقریب کے مہمان اعزازصفدر نواز زیدی ،جو ہالینڈ سے تشریف لائے تھے نے شرکت کی اور موضوع کے حوالے سے معلوماتی و فکر انگیز گفتگو کی، انہوں نے اپنی کتاب ’چینی جو میٹھی نہ تھی‘ کے حوالہ جات بھی پیش کئے اور کہا کہ عام آدمی کی زندگی کتنی کٹھن ہے اس ضمن میں انہوں نے مزدوروں کے شب و روز اور موجودہ ثفافتی یلغار اور ہالینڈ کے کلچر سے متعلق بھی آگاہی دی اور حاضرین کو اپنی مفید باتوں سے مستفید کیا اس موقع پر محمد عثمان جاویدلیکچرر کے علاوہ شعبہ کے دیگر فیکلٹی ممبران و طلباء وطالبات بھی موجود تھے۔