Live Updates

عمران خان نے بھی نواز شریف کو اقامہ کی بنیاد پر نااہل کئیے جانے کی مخالفت کردی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 18 دسمبر 2017 21:30

عمران خان نے بھی نواز شریف کو اقامہ کی بنیاد پر نااہل کئیے جانے کی مخالفت ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 18دسمبر 2017ء ) :پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بھی سابق وزر اعظم کو اقامہ کی بنیاد پر نکالنے کی مخلافت کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا جرم سنگین تھا انہیں انکے سنگین جرائم کی بنیاد پر نا اہل کیا جانا چاہیے تھا نہ کہ اقامہ کی بنیاد پر ایسا ہونا چاہیے تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے بھی سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو اقامہ کی بنیاد پر نا اہل کئیے جانے کی مخالفت کر دی ۔

عمران خان نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔اس دوران انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کا جرم بہت سنگین تھا انکو ان جرائم کی بنیاد پر نا اہل کیا جا نا چاہیے تھا ۔اقامہ کی بنیاد پر نا اہل ہونے سے نواز شریف کے لیے گنجائش باقی ہے لیکن اگر یہی نا اہلی کرپشن اور اسطرح کے دیگر سنگین جرائم کی بنیاد پر ہوتی تو نواز شریف کے لیے یہ گنجائش باقی نہ رہتی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات