احتجاجی تحریک اب سانحہ ماڈل ٹائون کے قاتلوں کے خلاف چلے گی ، ڈاکٹر محمد طاہر القادری
آئینی اداروں کے خلاف تحریک چلانے کی دھمکیاں دینے والے اپنا غیر ملکی ایجنڈا سامنے لے آئے، 19دسمبر کو تاجر برادری اور سول سوسائٹی کے نمائندہ اجلاس سے خطاب کریں گے، منہاج القرآن کا تعلیمی ویثرن صرف ڈگریاں جاری کرنا نہیں’’ سربراہ عوامی تحریک کابیت ازاہرہ میں طلباء و طالبات کی فکری نشست سے خطاب
پیر 18 دسمبر 2017 22:06
(جاری ہے)
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری آج 19دسمبر سانحہ ماڈل ٹائون اور جسٹس باقر نجفی کمشن کی رپورٹ کے تناظر میں تاجر برادری اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کے اجلاس سے خصوصی خطاب کریں گے جس کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ پنجاب کے قاتل اعلیٰ کی گردن 14 بے گناہوں کے قتل میںاڑے گی اس بار اشرافیہ کا پیچھا ماڈل ٹائون کے مظلوموں کی آہوں اور سسکیوں کے ساتھ ساتھ محب وطن عوام بھی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت مظلوموں کوا نصاف دلوانے کے یک نکاتی ایجنڈے پر متحد ہے ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ حصول انصاف کیلئے سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ سوسائٹی کے تمام طبقات سے بھی مشاورت کررہے ہیں،ہمارے پانچ نکات پر مشتمل مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو فیصلہ کن احتجاج کیلئے نکلیں گے۔ دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے گزشتہ روز منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کے زیر اہتمام چلنے والے یتیم بچیوں کے ادارہ ’’بیت الزاہرہ‘‘ کا خصوصی دورہ کیااور یہاں طلباو طالبات کی فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کا تعلیمی ویثرن محض ڈگریاں جاری کرنا نہیں بلکہ تعلیم اور تربیت کے امتزاج سے اچھے شہری بنانا اور پر امن معاشرہ تشکیل دینا ہے جس میں بلا رنگ و نسل تمام طبقات کے حقوق محفوظ ہوں اورنوجوانوں کی ایسی نسل پروان چڑھانا ہے جو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت بنے اور وہ پاکستان کے اندر اور باہر کی دنیا میں اسلام اور وطن کے سفیر بن کر اپنی پیشہ ورانہ خدمات انجام دیں ۔انہوں نے کہا کہ میں اس بات پر مطمئن اور مسرورہوں کہ تحریک منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے جو تعلیمی ،تربیتی اہداف مقرر کئے گئے تھے وہ حاصل ہو رہے ہیں ۔سربراہ عوامی تحریک کا بیت الزہراہ آمد پر ڈائریکٹر بیت الزہراہ مدثرہ بلوچ نے استقبال کیا ،اس موقع پر صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین،محترمہ فضہ حسین قادری، بریگیڈئیر(ر) اقبال احمد خان،خرم نواز گنڈا پور،وائس چانسلر ڈاکٹر اسلم غوری ،جی ایم ملک ،عدنان جاوید موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.