پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صدارت اہم اجلاس،ملکی سیاسی صورتحال پر غور و خوض

پیر 18 دسمبر 2017 22:06

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صدارت اہم اجلاس،ملکی سیاسی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم رہنمائوں کا اجلاس چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صدارت پیر کو ہوا،اجلاس میں خورشید احمد شا ہ ، فریال تالپور،نثار کھوڑو، وزیراعلی مراد علی شاھ، مولا بخش چانڈیو، وقار مہدی اور سعید غنی شریک ہوئے، اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور و خوض کیا گیا،بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی بڑھتی مقبولیت نے مخالفین کی نیندیں حرام کردی ہیں،انہوں نے کہا کہ مخالفین اوچھے ہتھکنڈے پر اتر آئے ہیں،بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی اگلے انتخابات میں ملک بھر سے کامیاب ہوگی،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے علاوہ باقی سب علاقائی یا بلبلا پارٹیاں ہیں۔