قائد اعظم کے اصولوں کو اپنا کر ہم ترقی کی بلندیوں کو چھو سکتے ہیں،بانی پاکستان کی زندگی نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ہے، نسیم احمد عثمانی

پیر 18 دسمبر 2017 22:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2017ء) قائداعظم محمد علی جناح کے قریبی رفیق علامہ شبیر احمد عثمانی کے پوتے نسیم احمد عثمانی نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے اصولوں کو اپنا کر ہم ترقی کی بلندیوں کو چھو سکتے ہیں،بانی پاکستان کی زندگی نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ہے۔سوموارکو اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات پوسٹ گریجویٹ ایف سیون ٹو ، میں یومِ قائد کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بابائے قوم حضرت قائداعظم محمد علی جناح کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

اس تقریب کے مہمانِ خصوصی علامہ شبیر احمد عثمانی جو قائداعظم کے قریبی رفیق میں سے تھے، کے پوتے نسیم احمد عثمانی تھے۔تقریب کی نظامت کے فرائض سال دم کی آئزہ کنول نے انجام دئیے اس پروقار تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا، جس کی سعادت سال اول کی اسمارہ نے حاصل کی جبکہ سال دوم کی بشری رحمن نے ہدیہِ نعت پیش کیا ،اس تقریب میں جن طالبات نے قائد اعظم کو مختلف انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا، انکی تفصیل کچھ یوں ہے ،سال چہارم کی سیبا اعجاز نے اردو میں جبکہ یمنی زینب اور سارہ خان نے انگریزی میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ،سال دوم کی طالبہ ایمن وسیم بٹ نے ایک بچی کا لکھا خط بنام حضرتِ قائد پڑھ کر سنایا اور داد وصول کی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں سال اول کی عائشہ امداد اور کائنات طارق نے جبکہ سال سوم کی حنیفہ نے ملی نغمات پیش کیے، قائداعظم کی حیات اور تحریکِ پاکستان کی کاوشوں پر مبنی ایک دستاویزی عکس بندی پیش کی۔بعد ازاں شعبہِ انگریزی کی میڈم امینہ اور سال سوم کی حنیفہ نے قائداعظم کی زندگی کے اہم واقعات پڑھ کر سنائے ،سال سوم کی سدرہ خالد چغتائی نے منظوم انداز میں اس عظیم قائد کو خراجِ عقیدت پیش کیا ،بعد ازاں سال چہارم کی لاریب اور انکی ساتھیوں نے وطنِ عزیز کی شکرگزاری کے طور پر "شکریہ پاکستان"کا نغمہ گایا ،آخر میں سال دوم کی عائزہ کنول نے ایک نظم کے ذریعے قائداعظم کو خراجِ عقیدت پیش کیا،مہمانِ خصوصی نے طالبات کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایف سیون ٹو کالج وہ واحد کالج ہے، جو یومِ قائد منارہی ہے اور یہ بات بہت خوش آئندہے اسی طرح یہ کالج ترقی کرے گا کیونکہ اسکی طالبات اپنے عظیم آبا کو یاد رکھتی ہیں۔

تقریب کے اختتام پر صدر سٹوڈنٹس کونسل نے مہمانِ خصوصی اور تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا جبکہن پرنسپلن پروفیسر خالدہ مخدوم نے مہمانِ خصوصی کی خدمت میں کالج کا نشان پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :