Live Updates

پاکستان ایل این جی ٹرمینل لمیٹیڈ کے ایم ڈی کو ہٹانے کا معاملہ ،تحریک انصاف کی وفاقی حکومت پر کڑی تنقید

قومی مفاد کی نگرانی کی جسارت کرنے والے کسی بھی افسر کو نون لیگ برداشت کرنے کو تیار نہیں، اسد عمر

پیر 18 دسمبر 2017 22:04

پاکستان ایل این جی ٹرمینل لمیٹیڈ کے ایم ڈی کو ہٹانے کا معاملہ ،تحریک ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2017ء) پاکستان ایل این جی ٹرمینل لمیٹیڈ کے ایم ڈی کو ہٹانے کے معاملے پرتحریک انصاف نے وفاقی حکومت پر کڑی تنقیدکی۔ تفصیلات کے مطابق سینئر مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ قومی مفاد کی نگرانی کی جسارت کرنے والے کسی بھی افسر کو نون لیگ برداشت کرنے کو تیار نہیں ہے۔

اعظم صوفی کو معزول کرکے پیغام دیا گیا کہ کوئی میرٹ پر فیصلہ کرنے کی جرات نہ کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پی ایل ٹی ایل کے ایم ڈی کا اس سے زیادہ کیا جرم تھا کہ اس نے عوامی مفاد کے تحفظ کی جسارت کی۔مگر جس ملک میں گارڈ فادر اور سیسلین مافیاز کی باقیات راج کریں وہاں میرٹ کے قتل عام کی مثالیں یوں ہی عام ملتی ہیں۔جرمانہ ٹرمینل مالکان کی جیب سے ادا ہونا تھا، بے چینی حکومت کی صفوں میں پھیل گئی۔

قوم کو بتایا جائے کہ مالکان کی جانب سے کس کو کتنا مال لگایا گیا کہ انداز حکمرانی ہی بدل گیا۔ایسا کیا معجزہ ہوا کہ معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والوں کی بجائے معاہدے پر عملدرآمد کروانے والا افسر سزا کا حقدار ٹھہرا۔اقرباپروری پر پرورش پانے والی سرمایہ دارانہ ذہنیت بدسے بدترین ہوچکی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات