سعودی عرب کاعربی زبان کے فروغ کیلئے پاکستان میں مزیدمراکزقائم کرنے اورپروگرام شروع کرنے کااعلان

قرآن وحدیث کو سمجھنے کے لیے عربی زبان پر عبورضروری ہے ،اس پر عبور کے بغیر کو ئی بھی اللہ کے احکامات اور رسول ﷺ کے فرمان کو سمجھ نہیں سکتا ، عربی زبان کا علم حاصل کرنا ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے پاکستان میں عربی زبان کے فروغ میں محمدبشیرمرحوم کی یادگارخدمات کویادرکھاجائے گا ، قائمقام سعودی سفیر حبیب اللہ بخاری کا سیمینار سے خطاب

پیر 18 دسمبر 2017 22:04

سعودی عرب کاعربی زبان کے فروغ کیلئے پاکستان میں مزیدمراکزقائم کرنے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2017ء) سعودی عرب نے عربی زبان کے فروغ کے لیے پاکستان میں مزیدمراکزقائم کرنے اورپروگرامات شروع کرنے کااعلان کردیا ، پاکستان میں قائمقام سعودی سفیر حبیب اللہ بخاری نے کہا ہے کہ قرآن وحدیث کو سمجھنے کے لیے عربی زبان پر عبورضروری ہے ۔ عربی زبان پر عبور کے بغیر کو ئی بھی اللہ کے احکامات اور رسول ﷺ کے فرمان کو سمجھ نہیں سکتا ہے اس لیے عربی زبان کا علم حاصل کرنا ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے پاکستان میں عربی زبان کے فروغ میں محمدبشیرمرحوم کی یادگارخدمات کویادرکھاجائے گا ۔

پیرکوعربی زبان کے عالمی دن کے موقع پر سعودی سفارت خانہ میں،پاکستان میں عربی زبان حقیقت اورامیدکے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیاگیاسیمینار سے سعودی عرب کے پاکستان میں ادارہ ثقافت برائے پاکستان کے سربراہ علی بن محمد ھوساوی ،معھداللغة العربیہ کے ڈائریکٹرعبد الرحمن بن محمد بشیر،اسلامی یونیورسٹی کے صدرڈاکٹریوسف احمدالدرویش ،ڈاکٹرانعام الحق غازی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرپاکستان میں عربی زبان کے فروغ میں معھداللغة العربیہ کے سربراہ محمدبشیرکی خدمات کوشاندارالفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا اوران کی خدمات کااعتراف کیاگیا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کے پاکستان میں قائمقام سفیر حبیب اللہ بخاری نے کہا کہ سعودی عرب عربی زبان کے فروغ کے لیے پوری دنیا میں کام کررہا ہے اور اس کے لیے شاہ سلمان بن عبد العزیز ان پروگراموں میں خاصی دلچسپی لے رہے ہیں عربی زبان کے فروغ اور ترویج کے لیے سعودی عرب میں گنگ عبداللہ بن عبد العزیز سنٹر کام کررہا ہے جس سے اب تک آٹھ سو سکالر فارغ التحصیل ہو چکے ہیں اور وہ پوری دنیا میں مختلف جگہوں پر عربی زبان کی ترویج اور اشاعت کے لیے کام کررہے ہیں اور اس کے ساتھ عربی ادب و زبان پر کتابیں بھی لکھ ر ہے ہیں سعودی عرب حکومت عربی زبان کی اشاعت و فروغ کے لیے اپنے سفارتخانوں میں بھی ایک مرکز قائم کیا ہوا ہے جو عربی زبان کی ترویج کے لیے کام کرتا ہے انہوں نے کہا کہ عربی زبان پر عبور کے بغیر کو ئی بھی اللہ کے احکامات اور رسول ﷺ کے فرمان کو سمجھ نہیں سکتا ہے اس لیے عربی زبان کا علم حاصل کرنا ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری زبان عربی ہے اور پوری دنیا میں عربی کی ترویج کے لیے سعودی عرب کوشان ہے پاکستان میںعربی زبان پر مسلم لیگ کے پہلے دور میں کام ہوا پاکستان کے سابق صدر جنرل ضیا الحق کے دور میں عربی زبان کو ضروری قرار دیا تھا مگر سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے دور میں عربی زبان کو اختیاری کر دیا گیا عربی زبان کے بہت سے الفاظ اردو میں موجود ہیں سعودی عرب عربی زبان کے فروغ کے لیے پاکستان میں مزید مراکز قائم کرے گا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسلامیہ یونیورسٹی کے شعبہ عربی کے سربراہ انعام الحق غازی نے کہا کہ عربی زبان کی برصغیر میں ترویج تین ہزار سال پرانی ہے اور ہر دور میں عربی زبان کے فروغ کے لیے کوششیں کی گئی ہیں اسلامی یونیورسٹی میں عربی زبان کے فروغ کے لیے خصوصی شعبہ قائم کیا گیا ہے سابق ضدرضیاء الحق نے عربی کولازمی قراردیاتھا مگرسابق صدرپرویزمشرف نے اپنے دوراقتدارمیں عربی کواختیاری مضمون قراردے دیا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کفایت اللہ سربراہ شعبہ عربی زبان نمل یونیورسٹی نے کہا کہ پاکستان کے تمام سرکاری جامعات میں عربی زبان کے شعبہ موجود ہیں عربی زبان کے فروغ میں دینی مدارس کا اہم کردار ہے عربی زبان میں اعلی تعلیم حاصل کرنے والوں کو خصوصی وظائف دیئے جائیں ۔

معھد اللغة العربیہ کے ڈائریکٹرعبدالرحمن بن محمدبشیرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں عربی زبان کے فروغ اورمزیدترویج کے لیے مدارس پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے دینی مدارس عربی کے فروغ میں اہم کرداراداکررہے ہیں پاکستان میں عربی زبان کے فروغ کے لیے ایم اے یاایم ایس سی میں عربی ٹیچنگ پروگرام نہیں ہورہے ہیں ضرورت اس امرکی ہے کہ عربی کے فروغ کے لیے شخصیات کے بجائے اداروں پرتوجہ دی جائے اس معاملے میں جوادارے کام کررہے ہیں ان کی پشت پناہی کی جائے انہوں نے کہاکہ معھد اللغة العربیہ پاکستان میں عربی زبان کے فروغ کے لیے پہلے بھی اپناکرداراداکرتارہاہے اورآئندہ بھی یہ کرداراداکرتارہے گا ۔

متعلقہ عنوان :