وطن عزیز کو مستحکم اور خوشحال بنانے کیلئے آخری سانس تک کام کرتے رہیں گے، شہباز شریف
عوام کو تبدیلی کے کھوکھلے دعوؤں سے نہیں بہلایا جاسکتا، تبدیلی کے جعلی دعویداروں نے قوم کا وقت برباد کرنے کے علاوہ عوام کیلئے کچھ نہیں کیا،عوامی خدمت کے جذبے سے عاری ان افراد کے پاس عوام کیلئے کچھ نہیں،سیاست عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل کا نام ہے اورہم نے عوام کی خدمت ہمیشہ عبادت سمجھ کر کی ہے، پنجاب میں عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبے اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں، لندن میں (ن) لیگی عہدیداروں سے گفتگو
پیر 18 دسمبر 2017 22:04
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار سوموار کو لندن میںمسلم لیگ(ن) کے عہدیداروں اورکارکنوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ ہماری حکومت نے صحت، تعلیم، زراعت، انفراسٹرکچر سمیت تمام شعبوں کی بہتری کیلئے انقلابی اقدامات کئے ہیںاور حکومتی اقدامات کے باعث عوام کو آج ہسپتالوں میں بہترین اور جدید طبی سہولتیں میسر ہیں۔ عوام کو ان کی دہلیز پر طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے موبائل ہیلتھ یونٹس بہترین کام کر رہے ہیںجبکہ صوبائی دارلحکومت میں گردے وجگر کے امراض کے علاج کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ بنایا جارہا ہے جس کے پہلے مرحلے کا افتتاح عنقریب ہوگا۔اس ہسپتال میںملک بھر کے عوام کو علاج معالجہ کی جدید ترین سہولتیں میسر آئیں گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشنل انڈو منٹ فنڈکا قیام حکومت کا ایسا مستحسن اقدام ہے جس سے وسائل سے محروم ہونہار طلبا اپنی علمی پیاس بجھا رہے ہیںاورتعلیمی فنڈ سے ہزاروں افراد تعلیم حاصل کر کے ملک کی تعمیروترقی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ صوبہ بھر میں صحت اور تعلیم کے منصوبوں کو تیزی سے مکمل کر رہے ہیںاورہماری تمام تر ترجیحات کا محور صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہے۔ انہوںنے کہا کہ تبدیلی کے نعرے لگانے والوں کے اصل چہرے عوام نے دیکھ لئے۔عوام کی خدمت کی بجائے انہوں نے تمام وقت جھوٹے الزامات اور منفی سیاست پر صرف کیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے عوام کی خدمت کا عہد کر رکھا ہے، رکاوٹوں کی پرواہ کئے بغیر آگے بڑھتے رہیں گے۔انہوںنے کہا کہ صوبے سے غربت کے خاتمے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔ محروم معیشت طبقے کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ خودروزگار سکیم کے تحت بلاسود قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں اوراب تک لاکھوں خا ندان اس سکیم سے استفادہ کرچکے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ بلاسود قرضے غربت کے خاتمے اور روزگار کے مواقع کی فراہمی میں اہمیت کے حامل ہیں۔ خودروزگار سکیم کے تحت 17 لاکھ 50 ہزار سے زائد خاندانوں کو بلاسود قرضے فراہم کئے جاچکے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ سکیم کے تحت 37 ارب 85 کروڑ سے زائد کے بلاسود قرضے فراہم کئے جا چکے ہیں۔انہوںنے کہا کہ آئندہ 7 ماہ میں مزید اڑھائی لاکھ خاندانوں کو ساڑھے 6 ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم کئے جائیں گے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک کو آگے لیجانے کیلئے قائداعظمؒ کے فرمودات پر عمل کرنا ہوگا۔ ہمارا جینا مرنا عوام کیساتھ ہے، اسی جذبے سے عوامی خدمت کرتے رہیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
-
متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں طوفانی بارشوں سے ماحولیاتی سائنسدانوں میں نئی بحث چھڑگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.