Live Updates

پی ٹی آئی خواتین کے استحصال کا عملی خاتمہ کرے گی ،

فردوس عاشق اعوان آنے والی حکومت تحریک انصاف کی ہو گی اور اس میں خواتین کا مؤثر کردار ہو گا

پیر 18 دسمبر 2017 21:59

پی ٹی آئی خواتین کے استحصال کا عملی خاتمہ کرے گی ،
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف خواتین کو با اختیار بنا کر انہیں قومی دھارے میں شریک کرنے کا پروگرام رکھتی ہے ۔ پاکستان وہ ملک ہے جہاں بد قسمتی سے پوری دنیا میں سب سے زیادہ خواتین کا استحصال کیا جاتا ہے ۔ پی ٹی آئی خواتین کے استحصال کا عملی خاتمہ کرے گی ۔ آنے والی حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہو گی اور اس میں خواتین کا مؤثر کردار ہو گا ۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے موضع بھیکو چھوہر میں خواتین کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہ پاکستان میں خواتین کی ایک بڑی تعداد ایسی ہے جو سیاسی میدان میں اپنا کردار ادا نہیں کرتی وہ اس لئے کہ یہ مردوں کی نسبت زیادہ حساس اور سمجھدار ہوتی ہیں اور یہ جانتی ہیں کہ پاکستان کے سیاسی نظام میں ان کی اہمیت دوسرے درجہ کی ہے اور یہ سیاسی نظام سے مایوس ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب خواتین کی مایوسی امید میں تبدیل ہو گی اور ان کا سیاست میں واضح مقام متعین ہو گالہذا خواتین پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کے لئے کوشش کریں اور بھرپور طریقہ سے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں اور ایک روشن پاکستان کے لئے عمران خان کے مشن کو کامیاب بنائیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :