Live Updates

جمائما خان سے دوبارہ شادی ممکن نہیں: عمران خان

muhammad ali محمد علی پیر 18 دسمبر 2017 21:23

جمائما خان سے دوبارہ شادی ممکن نہیں: عمران خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 دسمبر2017ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ جمائما خان سے دوبارہ شادی ممکن نہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے جمائما خان سے دوبارہ شادی کا ناممکن قرار دے دیا ہے۔ ٹی وی شو کے دوران ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ شیخ رشید جذباتی آدمی ہیں اس لیے جمائما خان سے شادی کی درخواست کرتے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم ایسا ممکن نہیں ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں دوبارہ لوٹنا درست فیصلہ نہیں ہوگا۔ ماضی میں جو کچھ ہو گیا اس کی طرف واپس مڑ کر دیکھنا درست نہیں۔ اس لیے جمائما خان سے دوبارہ شادی کے حوالے سے شیخ رشید کی خواہش پوری کرنا مشکل ہے۔ واضح رہے کہ شیخ رشید کے علاوہ دیگر کئی سیاسی رہنما اور تحریک انصاف کے کارکنوں کا پرزور اصرار ہے کہ چونکہ جمائما خان نے عمران خان کو نااہل ہونے سے بچایا ہے، لہذا انہیں دوبارہ شادی کر لینی چاہیئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :