پیپلز پارٹی کو علاقائی جماعت کا نعرہ لگانے والے بتائیں کہ ملتان کے تاریخ ساز جلسہ

میں عوام کہاں سے آئے، پیپلز پارٹی آج بھی ملک کی بڑی سیاسی جماعت ہے اور وفاق کی علامت ہے، پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود ،عبد القادر گیلانی ودیگر کی گفتگو

پیر 18 دسمبر 2017 21:59

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2017ء) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود ، سابق رکن قومی اسمبلی سید عبد القادر گیلانی، سید علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو علاقائی جماعت کا نعرہ لگانے والے بتائیں کہ ملتان کے تاریخ ساز جلسہ میں عوام کہاں سے آئے، پیپلز پارٹی آج بھی ملک کی بڑی سیاسی جماعت ہے اور وفاق کی علامت ہے۔

ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کارکن ملک رضوان مہے کو تحصیل ملتان کا جنرل سیکریٹری مقرر کئے جانے کے سلسلے میں نوٹیفیکیشن دینے کی منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملک رضوان مہے نے کہا کہ ملک احمد حسین ڈیہڑ کی سیاسی حیثیت ان کی اپنی وجہ سے نہیں بلکہ گیلانی خاندان کی مرہون منت ہے جو سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے حوالے سے بلاول ، زرداری میں نازیبا جملے استعمال کرکے سیاسی پوائنٹ سکورننگ کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کو ہر سطح پر ناکامی ہو گی اور ان کے قد کاٹھ میں اضافہ نہیں بلکہ اب کمی ہو گی کیونکہ گیلانی خاندان کی دن رات محنت کی وجہ سے ملک احمد حسین ڈیہڑ کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں اور انہیں اپنا سیاسی مستقبل تاریک ہوتا نظر آ رہا ہے ملتان کے جلسہ میں ملتان سمیت جنو بی پنجاب سے لوگوں نے شرکت کی جس میں پارٹی رہنما خواجہ رضوان عالم، ملک فیاض خان مہے ،رائو ناصر، ملک یوسف کھو کھر نے بھی خطاب کیا سید عبد القادر گیلانی نے کہا کہ کارکن اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں تاکہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی بھاری مینڈیٹ حاصل کر سکے اور عوام کی محرومیوں کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔