پشاور، چھ افسران کے تبادلے اور تعیناتیاں

پیر 18 دسمبر 2017 21:59

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2017ء) حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں چار افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی سیکرٹری ( پالیسیز) مشتاق حسین ( پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کو تبدیل کر کے بحیثیت سیٹلمنٹ آفیسر مانسہرہ تعینات کیا گیا ہے اسی طرح ڈسٹرکٹ آفیسر (ایف اینڈ پی) ملاکنڈ محمد خالد زمان ( پی ایم ایس۔

بی ایس۔18) کا تبادلہ کر کے انہیں بحیثیت سیٹلمنٹ آفیسر نوشہرہ جبکہ سیٹلمنٹ آفیسر نوشہرہ محمد علی شاہ ( پی ایم ایس۔بی ایس۔17) کو تبدیل کر کے بطور اسسٹنٹ کمشنر ٹل ھنگو اور اسسٹنٹ چیف محکمہ منصوبہ سازی و ترقی محمد توفیق ( پی ایم ایس۔بی ایس۔17) کو تبدیل کر کے بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری ( پالیسیز ) اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مزید برآں مذکورہ بالا احکامات کے نتیجے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ کو ڈسٹرکٹ آفیسر ( ایف اینڈ پی ) ملاکنڈ کی پوسٹ کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے۔

ان احکامات کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔دریں اثناء ڈائریکٹر انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ زیب اللہ خان ( پی ایس پی۔بی ایس۔18) کو تبدیل کر کے انہیں سنٹرل پولیس آفس خیبر پختونخوا رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ محکمہ منصوبہ سازی و ترقی کے ڈائریکٹر ( ایم اینڈ ای) عثمان زمان ( بی ایس۔18،پراسیکیوشن سروس) کو تبدیل کر کے بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری ( ایڈمن) ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔

مذکورہ بالا احکامات کے نتیجے میں ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی سیکرٹری ( ایڈمن) عثمان زمان ( بی ایس۔18، پراسیکیوشن سروس) کو ڈائریکٹر انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ خیبر پختونخوا کی پوسٹ کااضافی چارج بھی تفویض کر دیا گیا ہے۔اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :