پشاور،گزشتہ ماہ صوبہ بھرسے 188مجرمان مختلف نوعیت کے مقدمات میں پروبیشن پر رہا ہوئے

پیر 18 دسمبر 2017 21:57

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2017ء) پیرول اینڈ پروبیشن خیبر پختونخوا نے نومبر 2017میں صوبہ بھر میں 188مجرمان مختلف نوعیت کے مقدمات میں پروبیشن پر رہا کئے۔محکمہ پیرول اینڈ پروبیشن جو کہ قیدیوں کی اصلاح میں اہم اور موثر کردار ادا کرتا ہے نے ماہ نومبر 2017 میں مختلف عدالتوں سے 188مجرمان جن میں پانچ زنانہ ، دس کمسن بچے (Juvenile Justice System Ordinance 2000) کے تحت رہا کر دئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس وقت صوبہ بھر میں محکمہ کے زیر نگرانی 3027مجرمان پروبیشن پر ہیں جن میں 65زنانہ ، 4بچیاں اور 121کم عمر بچے بھی شامل ہیں اس کے علاوہ 2837 مرد پروبیشنرز پروبیشن پر ہیں اور پے رول پروبیشن آفیسر کی زیر نگرانی ہیں۔دوران سال 2017نومبر کے مہینے تک کل 2147 پروبیشنرز مختلف عدالتوں سے رہا ہوئے جو کہ گزشتہ سالوں کے مقابلے میں کافی بہتر ہے۔محکمہ پروبیشن سالانہ حکومتی خزانے کو مبلغ 111,151,440 روپے کی بچت دیتی ہے۔ڈائریکٹر معلم جان ارمزئی کی خاص توجہ سے محکمہ کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے جس کی بدولت آئندہ ماہ پروبیشن پر رہا ہونے والے قیدیوں کی تعداد مزید بڑھ جائے گی اور سرکاری خزانے کو خاطر خواہ بچت ہو گی۔

متعلقہ عنوان :