لاہور: انویسٹی گیشن پولیس ماڈل ٹائون کی کارروائی

نقب زن ڈکیت و چورگینگ کے 9 ملزمان کوگرفتار،ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں ، مزید تفتیش جاری

پیر 18 دسمبر 2017 21:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2017ء) انویسٹی گیشن پولیس ماڈل ٹائون ڈویژن نے نقب زن ڈکیت و چورگینگ کے 9 ملزمان کوگرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایس پی ماڈلٹائون ابرار حسین نیکوکار نے آج ماڈلٹائون میں ہونی والی ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایاکہ ماڈلٹائون ڈویژن میںبڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن نے ابرار حسین نیکوکار ایس پی ماڈلٹائون انویسٹی گیشن کو خصوصی ٹاسک دیا۔

انچارج گلبرگ خضر حیاتSI اور انچارج کاہنہ انسپکٹر نبی بخش پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ٹیم نے صبح شام انتھک محنت کے بعد تھانہ گلبرگ کے علاقہ میں رمضان عرف جانی ڈکیت و چور گینگ کے 3ملزمان رمضان عرف جانی،غلام رسول،ریاست علی کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضہ سے 18عدد موٹرسائیکلیں ،موبائل فون،نقدی مالیتی15/-لاکھ روپے ہے۔تھانہ کاہنہ کے انچارج انسپکٹر نبی بخش نے نقب زن گینگ کے 6ملزمان سمیر عرف راجو،غلام محمد،محمد جاوید ،علی شاہ، طارق اور امیر علی کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 4لاکھ روپے نقدی برآمدکر لی۔

دوران تفتیش ملزمان نے 15سے زائد واردات کرنے کا انکشاف کیا۔ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں ۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ایس پی ماڈلٹائون انویسٹی گیشن ابرار حسین نیکوکارنے نقب زن ڈکیت اور چور گینگ کے ملزمان کی گرفتاری پر ریڈنگ پارٹی کیلئے نقد انعام اور CC-IIIسرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :