فیصل آباد، سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے وارڈنز کی سہولت کے لیے 20چوکوں میں کیبن رکھ دئیے گئے

پیر 18 دسمبر 2017 21:57

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2017ء) سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک وارڈنز کی سہولت کے لیے اور انہیں موسمی مشکلات سے بچانے کے لیے 20چوکوں میں مزید کیبن رکھ دئیے گئے جبکہ پہلے ہی 30سے زائد چوکوں میں کیبن موجود ہیں بارش اور دھند کے اثرات سے محفوظ رہنے میں یہ کیبن مددگار ثابت ہونگے ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی آپریشن اور قائم مقام چیف ٹریفک آفیسر رانا محمد معصوم نے کیبن کے لگوانے کے موقع پر کیا انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک وارڈنز محنت سے فرائض منصبی نبھائیں اور ان کی فلاح کے لیے محکمہ ہر ممکن اقدامات کرنے کا تسلسل جاری رکھے گا واضح رہے کہ اس سلسلہ میں ایجوکیشن یونٹ نے خاطر خواہ کوشش کی جس پر سی ٹی او نے انچارج ایجوکیشن وقاص علی اور اس کی ٹیم کو شاباش دی اور ٹریفک سیکٹرانچارجز کو کیبن کا مناسب استعمال کرنے کی بھی ہدایت کی

متعلقہ عنوان :