فیصل آباد، مسلح ڈاکوئوں کے گروہ اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ کر دو گھروں کا صفایا کرگئے

پیر 18 دسمبر 2017 21:57

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2017ء) دو مقامات پر مسلح ڈاکوئوں کے گروہ اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ کر دو گھروں کا صفایا کرگئے ڈ جبکہ کیتی چوری کی دیگر 30وارداتوں میں شہری لاکھوںکی نقدی اور مال و زر سے محروم،آن لائن کے مطابق 409گ ب میں صدر تاندلیانوالہ کے علاقہ محمد عمران ولد جعفر کے گھر چھ نامعلوم مسلح افراد نے داخل ہو کر اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا اور نقدی ایک لاکھ دو تولے طلائی زیورات و دیگر قیمتی سامان چھین کر فرار ہوگئے جبکہ 628گ ب لنڈیانوالہ کے علاقہ میں دس مسلح افراد عبدالشکور اور عبدالرئوف ولد عبدالرحمن کے گھردیواریں پھلانگ کر داخل ہوئے گھر والوں کو یرغمال بنا کر پندرہ تولے زیورات اور سولہ ہزار نقدی و دیگر سامان ڈاکو لے گئے ، غلام مصطفیٰ ولد صدیق 70ر ب کا رہائشی گزشتہ روز ڈالے پر برائلر فروخت کر کے گھر واپس جارہا تھا کہ 72ر ب باہمنی والا میں دو نامعلوم مسلح افراد نے 1لاکھ 40ہزار روپے چھین لئے واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

منظور پارک میں شہباز کا موٹر سائیکل چوری ہو گیا ،376گ ب میں مختار کے مویشی چورلے اڑے ،509گ ب میں طاہر سے مسلح افراد بیل چھین کر لے گئے ،پولیس نے واردات بوگس قرار دیدی جو الا نگر پھاٹک میں عمران کے گھر سے چور ڈیڑھ لاکھ کی نقدی چھ تولے زیورات دیگر سامان لیکر غائب کریم ٹائون میں چور ریحان کے گھر سے دو لاکھ مالیت کے پرائز بانڈ اور زیورات لے گئے ملت ٹائون حسن چوک میں سہیل کا موٹر سائیکل چور لے گئے ،مختار کالونی میں ذیشان ،102ر ب میں غلام مرتضیٰ ،ملت ٹائون حسن چوک میں نواز ش کا موٹر سائیکل بھی چھین لیا گیا ،لیاقت ٹائون میں بابر کے گھر سے چور نقدی ،55ہزار ،زیورات دیگر سامان لے اڑے ،منیر آبادمیں ارسلان کے گھر سے چور قیمتی سامان لے گئے ،70ر ب میں غلام مصطفی سے مسلح افراد نے ڈیڑھ لاکھ چھین لیا ،عبداللہ پور حبیب بنک کے قریب سے بیس ہزار چھین لئے گئے ،سٹی جڑانوالہ کے علاقہ ڈیفنس ایریا کچی بستی میں غلام عباس سے مسلح ڈاکوئوں نے ستر ہزار کی نقدی چھین لی ،گلبرگ میں سعد،شیخو پورہ روڈ میں آفتاب سے ڈاکوئوں نے نقدی موبائل فون چھین لیا ۔