احتساب عدالت میں انکم ٹیکس میں خرد برد کیس کی سماعت

پیر 18 دسمبر 2017 21:56

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2017ء) احتساب عدالت میں انکم ٹیکس میں خرد برد کیس کی سماعت ہوئی کیس میں نا مزد ملزمانانکم ٹیکس کے یو ڈی سی الہی بخش اور نور احمد کوسیکورٹی وجوہات کے باعث عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکاسماعت میں کیس میں 5 گواہان استغاثہ کا بیان قلمبند کیا گیا اور ان پر جرح مکمل ہوئی عدالت نے کیس میں نامزد مفرور ملزم غلام یاسین سومرو کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے جس کے بعد کیس کی سماعت 29 دسمبر تک ملتوی کردی گئی ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے ملی بھگت سے انکم ٹیکس کی مد میں کرپشن کرتے ہوئے قومی خزانے کو 3650 ملین روپے کا نقصان پہنچا یا ۔

متعلقہ عنوان :