محکمہ تعلیم میں کرپشن کیس کی سماعت وکلا ء کی ہڑتا ل کے باعث ملتوی

پیر 18 دسمبر 2017 21:56

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2017ء) محکمہ تعلیم میں کرپشن کیس کی سماعت وکلا ء کی ہڑتا ل کے باعث ملتوی ،پیر کو کوئٹہ کی احتساب عدالت میں محکمہ تعلیم میں بد عنوانی کے کیس میں گرفتار سابق ڈی ای او ڈیرہ بگٹی حمیدہ کھوسہ کے کیس کی سماعت ہوئی ،دوران سماعت ملزمہ کو کو ناسازی طبعیت کے باعث عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکا عدالت میں ملزمہ کی میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی جبکہ وکلاء کے بائیکاٹ کے باعث عدالتی کارروائی نہ ہو سکی اور کیس کی سماعت 26 دسمبر تک ملتوی کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :