تحریک خدام اہلسنت نے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار چوہدری حیدر سلطان کی حمایت کا اعلان کر دیا

پیر 18 دسمبر 2017 21:53

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2017ء) تحریک خدام اہلسنت نے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار چوہدری حیدر سلطان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

پیر کے روز یہاں مدنی مسجد میں تحریک کے مشاورتی اجلاس میں تحریک کے سربراہ قاضی ظہور الحسین اظہر نے حیدر سلطان کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ حیدر سلطان نے ختم نبوت کے حوالے سے انہیں مکمل طورپر یقین دہانی کرا دی ہے لہٰذا تحریک خدام اہلسنت 9جنوری کے ضمنی الیکشن میں چوہدری حیدر سلطان کی حمایت کا اعلان کرتی ہے۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی میجر طاہر اقبال، ایم پی اے سردار ذوالفقار علی خان دلہہ اور چوہدری حیدر سلطان نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :