پی آئی اے کا جدہ اور مدینہ منورہ کے لئے ایگزیکٹو اکانومی کلاس کی سہولت کا اعلان

پیر 18 دسمبر 2017 21:53

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2017ء) پی آئی اے نے عمرہ زائرین کے لئے اپنی پروازوں میں ایگزیکٹو اکانومی کلاس متعار ف کرا دی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق عمرہ کیلئے سفر کرنے والے زائرین پاکستان بھر سے پی آئی اے کی جدہ اور مدینہ منورہ کے لئے پروازوں میں ایگزیکٹو اکانومی کلاس کی سہولت سے استفادہ کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹو اکانومی کلاس میں مسافروں کو بزنس کلاس کا کھانا فراہم کیاجائے گا جبکہ ان کو 5 کلو اضافی سامان بھی ساتھ لے جانے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

علاوہ ازیں پی آئی اے نے عمرہ زائرین کے لئے پاکستان سے اپنی شیڈول پروازوں کے علاوہ اضافی عمرہ پروازیں چلانے کا بھی اعلان کیا ہے۔ اگلے دوہفتوں کے دوران 4 اضافی پروازیں کراچی ، 3 اسلام آباد، 2 لاہور اور ایک اضافی پرواز ملتان سے چلائی جا رہی ہے، ان اضافی پروازں سے عمرہ زائرین کو حجاز مقدس کے سفر کے لئے نشستیں با آسانی دستیاب ہوں گی۔ اضافی پروازوں کے لئے بڑے طیارے استعمال کئے جارہے ہیں جن میں نشستوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :