کراچی،رینجرزنے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئی5 ملزمان کو گرفتار کرلیا

پیر 18 دسمبر 2017 21:51

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2017ء) پاکستان رینجرز(سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئی5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ ملزمان مختلف جرائم میں ملوث ہیں۔ لیاقت آباد کے علاقے میں رینجرز نے بھتہ وصولی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئی4 ملزمان محمد فیصل، محمد عامر، ساجد علی اور محمد رمضان کو گرفتارکر لیا۔

(جاری ہے)

ناردرن بائی پاس کے علاقے میں ہمدرد یونیورسٹی کے نزدیک رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے بجری سے لوڈ شدہ ایک ڈمپر نمبرTUD-120 میں خفیہ طریقے سے چھپایا گیا 25000 لیٹر ایرانی ڈیزل برآمدکرلیا اور ملزم خیر عالم کو بھی گرفتارکر لیا۔ ملزم ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ میں ملوث ہے۔4 ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس جبکہ ایک ملزم کو بمعہ ڈمپر اور ایرانی ڈیزل کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :