10 سال بے نظیر بھٹو شہید کے غم کو طاقت بنا کر آگے بڑھاتے رہے ہیں، بے نظیر بھٹو کی جدوجہد جاری رکھوں گا،بلاول بھٹو زرداری

پیر 18 دسمبر 2017 21:50

10 سال بے نظیر بھٹو شہید کے غم کو طاقت بنا کر آگے بڑھاتے رہے ہیں، بے نظیر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2017ء) پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 10 سال بے نظیر بھٹو شہید کے غم کو طاقت بنا کر آگے بڑھاتے رہے ہیں، بے نظیر بھٹو کی جدوجہد جاری رکھوں گا۔ پیر کے روز کراچی کے علاقے شرافی گوٹھملیر میں ہولو گرام خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہ اکہبے نظیر بھٹو کا راستہ روکنے کے لئے انہیں شہید کیا یگا بے نظیر بھٹو کی جدوجہد کو جاری رکھوں گا۔

10سال سے بے نظیر بھٹو کی شہادت کے گم کو طاقت بنا کر آگے بڑھا رہے ہیں۔ 27دسمبر کو گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ قبل ازیں لیاری میں ہولو گرام خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بی بی نے اقتدار اور اپوزیشن میں جمہوریت کا دفاع کیا ۔

(جاری ہے)

میرے بھی وہی اصول ہیں۔ پیپلز پارٹی انتخابات میں سب کو حیران کرے گی۔

لیاری میں ہولوگرام ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بے ن ظیر بھٹو خطرات کے باوجود ملک میں واپس آئیں وہ آئین قانون ار روزگار دینے واپس آئیں تھیں۔ بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ اپنی مٹی کی خوشبو کو یاد رکھا اور اپنی آخری سانس تک مٹی کا دفاع کرتی رہیں۔ انہوںنے کہا کہ بی بی نے اقتدار اور اپوزیشن میں جمہوریت کا دفاع کیا۔

میرے بھی وہی اصولہوں گے۔ جو بیبی کے تھے۔ بے نظیر خطرات کے باوجود عوام میں گئیں۔ بے نظیر بھٹو کو عوام کے درمیان شہید کر دیا گیا ۔ہم ان خوابوں کو تعبیر دیں گے ۔ بے نظیر بھٹو کا قافلہ رکا نہیں تھما نہیں اب ہم اس قافلے کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ملتان میں کامیاب جلسہ کیا انتخابات میں پیپلز پارٹی حیران کن نتائج دے گی۔۔