امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ودیگر قائدین کی مولانا عبد الرؤف کی صاحبزادی کے انتقال پر اظہار تعزیت

پیر 18 دسمبر 2017 21:50

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ودیگر قائدین کی مولانا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2017ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ، سکریٹری کراچی عبدالوہاب، مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر سرفراز احمد اور جمعیت اتحاد العلماء کراچی کے ناظم اعلیٰ مولانا عبد الوحید نے جمعیت اتحاد العلماء سندھ کے صدر مولانا عبد الرؤف کی صاحبزادی کے انتقال پر ان کے گھر جاکر ملاقات کی اورمرحومہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

(جاری ہے)

سراج الحق نے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین و پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔#