گلشن ِ راوی پولیس نے دورانِ گشت خطرناک ملزم کو گرفتار کر لیا

پیر 18 دسمبر 2017 21:47

لاہور۔18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2017ء) گلشن ِ راوی پولیس نے دورانِ گشت خطرناک ملزم عثمان کو گرفتار کر کے پسٹل اور گولیاں برآمد کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو موئثر گشت،مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے اور بھرپور کارروائی کے احکامات جاری کیئے۔ ایس پی اقبال ٹائون عمر فاروق نے تھانوں کی سطح پر سپیشل ٹیمیں تشکیل دیں۔

(جاری ہے)

احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او گلشن ِ راوی سب انسپکٹر غلام عباس اپنی ٹیم کے ہمراہ پٹرولنگ کر رہے تھے کہ واسا موڑ کے قریب ایک پیدل شخص کو مشکوک جان کر روکنے کا اشارہ کیا جو پولیس پارٹی کو دیکھ کر بھاگ نکلا۔ پولیس نے ملزم کا تعاقب کر کے تھوڑے فاصلے پر اُسے گرفتار کر لیا ۔ پولیس نے ملزم کے قبضہ سے 01 عدد پسٹل 30 بور اور 02 گولیاں برآمدکر لیں۔ایس پی اقبال ٹائون عمر فاروق نے ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او گلشن ِ راوی اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ۔

متعلقہ عنوان :