ملکی معیشت کو تعلیمی و تکنیکی مہارتوں کے ذریعے مضبوط کیا جا سکتا ہے،پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد

پیر 18 دسمبر 2017 21:47

لاہور۔18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2017ء) جدید ٹیکنالوجی کسی بھی ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اس سلسلے میں حکومت بہت سے منصوبوں کے ذریعے اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم کی مضبوطی کے لیے خاطر خواہ اقدامات کر رہی ہے۔ یہ بات وائس چانسلر یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے الخوارزمی انسٹیٹو ٹ آف کمپیوٹر سائنسز کے زیر اہتمام تین روزہ آئی ٹرپل ای بین الاقوامی کانفرنس برائے اوپن سورس سسمٹز اور ٹیکنالوجیزکی افتتاحی تقریب میں ملکی اور غیر ملکی شرکاء سے خطاب میں کہی۔

اس موقع پر انہوںنے کہا کہ تحقیق پر منصوبہ بندی ہمیشہ دیرپا حکمت عملی کے لیے نہ صرف کار گر ثابت ہوتی ہے بلکہ نمایاں کارکردگی دکھانے کا موقع بھی فراہم کرتی ہے اس امر میں جامعات کو چاہییے کہ ترقی کے حصول کے لیے اپنا مئوثر کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر الخوارزمی انسٹیٹوٹ آف کمپیوٹر سائنسزاینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر وقار محمود نے شرکاء کو کانفرنس کے مقاصد اور اہمیت سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کو انفرادی سطح پر آگے بڑھنے کے لیے تعلیمی و تکنیکی مہارتوں کے ذریعے مضبوط کیا جا سکتا ہے اس لیے ٹیکنالوجی میں جدت لانے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔

کیونکہ اوپن سورس سسٹمز کمپیوٹر کی دنیا میں انقلاب برپا کر رہا بلکہ سرکاری و غیر سرکاری اداروں کیلئے مناسب قیمت پر جدید ٹیکنالوجی سے مستفیذ ہونے کے لیئے کافی تیزی سے اپنی جگہ بنا رہا ہے۔یاد رہے کہ کانفرنس کیلئے دو سو کے قریب قومی اور بین الاقوامی جن میں تیرہ(13) ممالک امریکہ ،برطانیہ ، آسٹریلیا، جرمنی،جاپان ،رومانیہ، کینیڈا، بھارت،ملائیشیا، متحدہ عرب امارات ،سعودی عرب اور اٹلی سے تحقیقی پرچے وصول ہوئے اور 27اعلیٰ معیار کے تحقیقی پرچہ جات کو کانفرنس میں پیش کرنے کے منتخب کیا گیا۔اس کانفرنس کی بین الاقوامی اور آئی ٹی انڈسٹری کی نامور شخصیات تکنیکی نشستوں میں نمائندگی کررہے ہیں۔ تقریب کے اختتام پرمہمانوں ، شیلڈز دی گئیں۔ #

متعلقہ عنوان :