کوئٹہ،الخدمت فائونڈیشن کے ضلعی راہنمائون کی چرچ میں دہشتگردی کی شدید مذمت متاثرین ولواحقین سے اظہار ہمدردی

پولیس نے چرچ میں چارسوانسانوں کی جان بچاکر بہترین کارنامہ سرانجام دیا، ڈاکٹرنعمت اللہ

پیر 18 دسمبر 2017 21:46

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2017ء) الخدمت فائونڈیشن ضلع کوئٹہ کے صدر ڈاکٹرنعمت اللہ ،جماعت اسلامی کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالکبیر شاکر ،عبدالغفار مدنی کاکڑنے کوئٹہ چرچ میں دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرین ولواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا انہوں نے دہشت گردوں کی دہشت گردی ناکام بنانے میں پولیس اہلکاروں کی جدوجہد وقربانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس نے چرچ میں چارسوانسانوں کی جان بچاکر بہترین کارنامہ سرانجام دیا حکومت ان پولیس اہلکاروں کو ترقی دیکر انعامات سے نوازیں ۔

الخدمت فائونڈیشن کے ایمبو لینس نے زخمیوں بروقت ہسپتال پہنچانے کاکام بھی بہترین طریقے سے کیا جس پر ایمبولینس کے ڈرائیورزورضاردادتحسین کے لائق ہیں ۔دہشت گرد ہم سب کے دشمن ہیں ہم سب ملکر ان کا مقابلہ کر سکتے ہیں ہم ہرقسم کی دہشت گردی کی بھرپور اندازمیں مذمت کرتی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ انسانیت کو بچانے والے ہر طبقے کی مددکرنی چاہیے چرچ واقعے میں پولیس اہلکاروں کی قربانی کو نظر اندازکرنا مناسب نہیں ۔

اس واقعے میں اگر پولیس والے جوانمردی سے اور بروقت الرٹ نہیں رہتے ہوہلاکتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوسکتا تاھ مگر پولیس اہلکاروں نے جان پر کھیل کر چارسے کے قریب لوگوں کی جان بچائی جس پر ان کی قربانی وجدوجہد کو اجاگر کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ہر طرف سے ایف سی وفوج کی توتعریفیں کی جاتی ہیں مگر پولیس اہلکاروں کو کوئی نہیں پوچھتا حکومت اورعوام ملکر اتحاد ویکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

اسلام نے ایک انسان کی جان لینے کو انسانیت کی جان لیناقراردیا ہے انسانیت دشمنوں کی دہشت گردی کی مذمت ملک کے ہر طبقہ فکر کر رہے ہیں ۔ دہشت گردی کے سدباب کے لیے ملکربہت کچھ کرنا ہوگا ۔ا نہوںنے چرچ واقعے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :