Live Updates

عمران خان کا سیاست سے” بریک“لینے کا فیصلہ

عمران خان کے بچے لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے،عمران خان نے تمام تر مصرواافیات ترک کردیں، ایک ہفتہ تک ہمہ وقت اپنے بچوں کے نام کر ردیا

پیر 18 دسمبر 2017 21:31

عمران خان کا سیاست سے” بریک“لینے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے بچے لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جو ا یک ہفتہ قیام کریں گے۔ عمران خان نے تمام تر مصروفیات ترک کرتے ہوئے ایک ہفتہ تک ہمہ وقت سارا وقت اپنے بچوں کے نام کردیا ہے۔

(جاری ہے)

معلومات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے دونوں صاحبزادے سلمان اور قاسم لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جو ایک ہفتہ تک یہاں اپنا قیام کریں گے۔

عمران خان نے اپنے بچوں کی آمد کے بعد ایک شعبہ تک اپنی ساری مصروفیات ختم کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے سارا ٹائم اپنے بچوں کے لئے وصف کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عمران خان کے صاحبزادے 2دن اسلام آباد، جبکہ پھر عربی و دیگر علاقوں میں موسم کے حالے سے انجوائے کریں گے۔۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :