خودکشی کی دھمکی کے بعد سنی لیونی کی پرفارمنس پر پابندی

پیر 18 دسمبر 2017 21:26

خودکشی کی دھمکی کے بعد سنی لیونی کی پرفارمنس پر پابندی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2017ء) بولی وڈ اداکارہ سنی لیونی اس سال کے آخر میں ریاست کرناٹکا کے شہر بنگلور میں پرفارم کرنے والی تھیں، تاہم اب ان کی پرفارمنس پر ریاست کی حکومت نے پابندی عائد کردی۔اداکارہ کو نئے سال کے موقع پر ایک ایونٹ میں پرفارم کرنا تھا، تاہم ریاست کرناٹکا کی رکشنہ ویدیکے یووا سینے نامی بھارتی تنظیم کے کارکنان نے سنی کی پرفارمنس کے خلاف شہر میں مظاہرے شروع کردیے۔

مظاہرین نے ایونٹ منعقد کرنے والی انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ وہ کرناٹکا کی ثقافت کو غلط انداز میں پیش کرنا چاہتے ہیں۔جبکہ انہوں نے حکومت کو دھمکی دی کہ اگر اداکارہ کو پرفارم کرنے کی اجازت دی گئی تو وہ سب مل کر خودکشی کرلیں گے۔جس کے بعد ریاستی وزیر داخلہ نے اداکارہ کی پرفارمنس کو اجازت نہ دیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کردی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کو بتایا کہ ریاست میں امن قائم رکھنے کے لیے اداکارہ کو یہاں پرفارم کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔

دوسری جانب ایونٹ انتظامیہ کے مطابق انہیں اب تک پولیس سے کسی قسم کا نوٹس موصول نہیں ہوا، اس لیے وہ ابھی ایونٹ منسوخ نہیں کررہے۔خیال رہے کہ 2017 میں ہندوستانیوں کی پسندیدہ گوگل سرچز میں سنی لیونی سرفہرست رہیں، یہ پہلا موقع نہیں جب انہیں یہ اعزاز ملا، گزشتہ سال بھی وہ اس فہرست میں سب سے اوپر تھیں۔۔

متعلقہ عنوان :