لاہور، میاں نواز شریف سے جاتی امراء میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات

پیر 18 دسمبر 2017 21:21

لاہور، میاں نواز شریف سے جاتی امراء میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2017ء) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف سے جاتی امراء میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی دو گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی اس ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال سمیت ایاز صادق کی جانب سے دئیے گئے بیان پر بھی تفصیل سے مشاورت کی گئی جبکہ ملاقات میں ن لیگ کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی جانب سے دئیے گئے استعفوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیاذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملاقات میں ایاز صادق نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو اپنے دئیے گئے بیان کے حوالے سے آگاہ کیا اور انہیں خطرات سے آگاہ کیا جبکہ ملاقات میں شریف فیملی کیخلاف نیب کیسز سمیت آئندہ الیکشن کے حوالے سے بھی غور و خوص کیا گیا۔