میری جدوجہد عوام اور پسے ہوئے طبقات کیلئے ہے، بینظیر بھٹو نے اقتدار اور اپوزیشن میں جمہوریت کا دفاع کیا ، میں بی بی کی جدوجہد کو آگے بڑ ھائوں گا،پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کابیان

پیر 18 دسمبر 2017 21:17

میری جدوجہد عوام اور پسے ہوئے طبقات کیلئے ہے، بینظیر بھٹو نے اقتدار ..
حیدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میری جدوجہد عوام اور پسے ہوئے طبقات کیلئے ہے، بینظیر بھٹو نے اقتدار اور اپوزیشن میں جمہوریت کا دفاع کیا ، میں بی بی کی جدوجہد کو آگے بڑ ھائوں گا۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے اقتدار اور اپوزیشن میں جہوریت کا دفاع کیا، میر ا عہدہے جو بی بی کے اصول تھے وہی میرے اصول ہیں، میں بی بی کی جدوجہد کو آگے بڑھائوں گا، میر ی جدوجہد عوام اور پسے ہوئے طبقات کیلئے ہے۔