جماعت اسلامی کراچی میڈیا سیل کے انچارج سلمان شیخ کی والدہ انتقال کرگئیں ،ْ نماز جنازہ ادا کردی گئی

نمازجنازہ حافظ نعیم الرحمن نے پڑھائی ، نماز جنازہ میں معراج الہدیٰ صدیقی ، عظیم بلوچ دیگرکی شرکت اور سلمان شیخ سے اظہار تعزیت

پیر 18 دسمبر 2017 21:17

جماعت اسلامی کراچی میڈیا سیل کے انچارج سلمان شیخ کی والدہ انتقال کرگئیں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2017ء) جماعت اسلامی کراچی میڈیا سیل کے انچارج اور سی ای او راہ ٹی وی سلمان شیخ کی والدہ رضائے الہیٰ سے انتقال کرگئیں، نماز جنازہ گلفام آباد نورانی نورانی مسجد میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے پڑھائی اور مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ، ڈپٹی سکریٹری صوبہ سندھ عظیم بلوچ ، الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے صدر تبسم جعفری ،،ڈپٹی سکریٹری کراچی راشد قریشی ،امیر جماعت اسلامی ضلع غربی عبد الرزاق خان، جے آئی یوتھ سندھ کے صدر فرہاد گل ،انجینئر صابر احمد ،اہل محلہ عزیز و اقارب اور کارکنان بھی شریک تھے ۔

علاوہ ازیں نائب امراء مظفر احمد ہاشمی،برجیس احمد،ڈاکٹر اسامہ رضی، ڈاکٹرواسع شاکر ،مسلم پرویز ،محمد اسحاق خان ،محمد اسلام ،سیکریٹری کراچی عبد الوہاب ،ڈپٹی سیکریٹریز سیف الدین ایڈوکیٹ، راشد قریشی ،انجینئر عبد العزیز ،حافظ عبد الواحد شیخ ،سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری اور دیگر نے مرحومہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین وپسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :