پاکستان رینجرز (سندھ)نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئی5ملزمان کو گرفتار کرلیا

پیر 18 دسمبر 2017 21:08

پاکستان رینجرز (سندھ)نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئی5ملزمان ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2017ء) پاکستان رینجرز (سندھ)نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئی5ملزمان کو گرفتار کیا۔ یہ ملزمان مختلف جرائم میں ملوث ہیں جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

(جاری ہے)

رینجرز نے پہلی کارروائی میں لیاقت آباد کے علاقے میں رینجرز نے بھتہ وصولی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئی4 ملزمان محمدفیصل، محمد عامر، ساجد علی اور محمد رمضان کو گرفتار کیا جبکہ ناردرن بائی پاس کے علاقے میں ہمدرد یونیورسٹی کے نزدیک رینجرز نے دوسری کارروائی کرتے ہوئے بجری سے لوڈ شدہ ایک ڈمپر نمبرTUD-120 میں خفیہ طریقے سے چھپایا گیا 25000/- لیٹرایرانی ڈیزل برآمدکرلیا اور ملزم خیر عالم کو بھی گرفتارکر لیا۔

ملزم ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ میں ملوث ہے۔چاروںملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس جبکہ ایک ملزم کوبمعہ ڈمپر اور ایرانی ڈیزل کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :