وزیر اعظم نے ضلع خوشاب میں یونیورسٹی یا یونیورسٹی کیمپس کے قیام سے متعلق 8رکنی جائزہ کمیٹی تشکیل دے دی

پیر 18 دسمبر 2017 21:05

وزیر اعظم نے ضلع خوشاب میں یونیورسٹی یا یونیورسٹی کیمپس کے قیام سے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2017ء)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پنجاب کے ضلع خوشاب میں اعلی تعلیمی سہولتوں کی فوری طور پر فراہمی کا حکم جارہی کرتے ہوئے وہاں یونیورسٹی یا یونیورسٹی کیمپس کے قیام سے متعلق 8رکنی جائزہ کمیٹی تشکیل دے دی جو 15روز میں اپنی سفارشات کے ساتھ رپورٹ وزیرا عظم کو ارسال کرے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پنجاب کے ضلع خوشاب میں اعلی تعلیمی سہولتوں کی فوری فراہمی سے متعلق چیئر مین ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد کی سربراہی میں 8رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جو ضلع خوشاب میں موجود اعلی تعلیم سے متعلق سہولتوں کا جائزہ لے گی اور مذکورہ ضلع میں یونیورسٹی یا یونیورسٹی کیمپس کے قیام کیلئے اپنی شفارشات کے ساتھ15روز میں تفصیلی رپورٹ دے گی۔

اس کمیٹی میں ارکان اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان ، ملک محمد عزیر خان ، رکن پنجاب اسمبلی ملک آصف بھا اعوان ، وائس چانسلر پی ایم اے ایس ۔اے ار آئی یویا انکا نمائندہ، یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے وائس چانسلر یا انکا نمائندہ اور ڈپٹی کمشنر خوشاب شامل ہیں۔