آرمی چیف کا سینیٹ کوبریفنگ فیصلہ اچھی بات ، باہر فوج اور پارلیمنٹ کے ایک پیج پر ہونے کا پیغام جائیگا ، فیصلہ ہوجانے کے باوجو د کونسی حکومتی مجبوری فاٹا اصلاحات بل کو اسمبلی میں لانے کے آڑے آئی

پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر ذرائع ابلاغ سے گفتگو

پیر 18 دسمبر 2017 21:00

آرمی چیف کا سینیٹ کوبریفنگ  فیصلہ اچھی بات ، باہر فوج اور پارلیمنٹ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ آرمی چیف کا سینیٹ کوبریفنگ دینے کا فیصلہ اچھی بات ہے اس سے باہر ایک اچھا پیغام جائے گا کہ فوج اور پارلیمنٹ ایک پیج پر ہیں ، فاٹا اصلاحات بل کو اسمبلی میں لانے کا فیصلہ ہوچکا تھا لیکن آخر کون سی مجبوری تھی کہ حکومت نے اسے روک دیا۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ فاٹا اصلاحات بل کو لانے کا فیصلہ ہو چکا تھا لیکن آخر کون سی مجبوری تھی کہ حکومت نے اسے روک دیا ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فاٹا کے عوام کی بہت قربانیاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ فاٹا کے عوام کا دل توڑا گیا ہے ، پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ فاٹا اصلاحات کا بل آئے ، ایف سی آر کو ختم ہونا چاہیے ، ہم فاٹا کے عوام کیساتھ کھڑے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کا سینیٹ کو بریفنگ دینے کا فیصلہ اچھی بات ہے ہم ان کا استقبال کریں گے ، اس سے باہر ایک اچھا پیغام جائے گا کہ فوج اور پارلیمنٹ ایک پیج پر ہیں ۔