قومی اسمبلی میں چوہدری نثارکی آمد ،اراکین کی توجہ کا مرکز رہے، وفاقی وزراء شیخ آفتاب اورسردار یوسف سمیت درجنوں حکومتی اراکین ان کے گرد موجود رہے

پیر 18 دسمبر 2017 21:00

قومی اسمبلی میں چوہدری نثارکی آمد ،اراکین کی توجہ کا مرکز رہے، وفاقی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2017ء) قومی اسمبلی اجلاس میں سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی آمد ،اراکین کی توجہ کا مرکز رہے،وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد ، وزیر مذہبی امورسردار محمد یوسف، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سمیت درجنوں حکومتی اراکین ان کے گرد موجود رہے۔پیر کو قومی اسمبلی اجلاس میں کورم کی نشاندہی پر جب کورم ٹوٹ گیا تو چوہدری نثار علی خان اس وقت ایوان میں موجود تھے ۔

(جاری ہے)

حکومتی وزراء اور اراکین اسمبلی ان کے اردگرد موجود رہے ۔وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد ، وزیر مذہبی امورسردار محمد یوسف، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سمیت درجنوں حکومتی اراکین جن میں رانا شمیم خان ، عبدالغفار ڈوگر ، راجہ جاوید اخلاص ، جسٹس (ر) چیمہ ، شیخ فیاض ، رانا حیات ، ملک اعتبار خان ، چوہدری نذیر ، آسیہ ناز تنولی ، شہزادی عمر زادی ٹوانا، رانا محمد افضل خان ، عبدالرشید گوڈیل سمیت دیگر اراکین بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :