پاکستان تحریک انصاف خفیہ ہاتھ کے احکامات پر جلسے کر رہی ہے ،مریم نواز

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 18 دسمبر 2017 20:46

پاکستان تحریک انصاف خفیہ ہاتھ کے احکامات پر جلسے کر رہی ہے ،مریم نواز
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 18دسمبر 2017ء ) :سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی رہنماء مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف خفیہ ہاتھ کے احکامات پر جلسے کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات سے بہت پہلے ہی عوامی رابطہ مہم شروع کر لی ہے اور وہ ملک کے مختلف شہروں کامیاب عوامی جلسے منعقد کر رہے ہیں ۔

سوشل میڈیا پرپاکستان تحریک انصاف کے جلسوں کاخاصا چرچا ہے ۔

(جاری ہے)

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کسی نے مریم نواز کو بھی مشورہ دیا کہ وہ بھی پاکستان تحریک انصاف کی طرح عوامی رابطہ مہم اور 2018کے انتخابات کی مہم ابھی سے شروع کر لیں جس پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ قبل از وقت انتخابی مہم پر بہت زیادہ خرچہ آتا ہے ۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ آپ جس پارٹی کا حوالہ دے رہے ہیں وہ اپنی مرضی سے ایسا نہیں کر رہی بلکہ انہیں ان احکامات کی تعمیل کرنا ہوتی ہے جو انہیں دی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :