پاکستان اور قطر کے درمیان بہت اچھے تعلقات ہیں اور انہیں مستقبل میں مزید مضبوط کیا جائے گا،قطر نے پاکستان کیساتھ توانائی کے شعبے میں بہت تعاون کیا ہے اور بہت سرمایہ کاری بھی کی ہے،وفاقی وزیر دانیال عزیز کا قطر کے قومی دن کی تقریب سے خطاب

قطر پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ،دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں معاہدے پاکستان میں توانائی کی قلت پر قابو پانے کیلئے اہم ہیں،قطر توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا جبکہ قطر کے سفیر سقر بن مبارک المنصوری ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبدالغفور حیدری ،وفاقی وزیردانیال عزیز او ر قطری سفیر نے مل کر کیک بھی کاٹا

پیر 18 دسمبر 2017 20:57

پاکستان اور قطر کے درمیان بہت اچھے تعلقات ہیں اور انہیں مستقبل میں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر کے درمیان بہت اچھے تعلقات ہیں اور انہیں مستقبل میں مزید مضبوط کیا جائے گا،قطر نے پاکستان کیساتھ توانائی کے شعبے میں بہت تعاون کیا ہے اور بہت سرمایہ کاری بھی کی ہے جبکہ قطر کے سفیر سقر بن مبارک المنصوری کا کہنا ہے کہ قطر پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ،دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں معاہدے پاکستان میں توانائی کی قلت پر قابو پانے کیلئے اہم ہیں،قطر توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

پیر کو یہاں اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں قطر کے قومی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر دانیال عزیزتھے ۔

(جاری ہے)

تقریب میں قطر کے سفیر سقر بن مبارک المنصوری، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق ، ڈپٹی سپیکر سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری ، سلیم سیف اللہ، ایرانی سفیر اور دیگر عرب ممالک کے سفیروں سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ۔

اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر دانیال عزیز نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان بہت اچھے تعلقات ہیں اور انہیں مستقبل میں مزید مضبوط کیا جائے گا ۔قطر نے پاکستان کیساتھ توانائی کے شعبے میں بہت تعاون کیا ہے اور بہت سرمایہ کاری بھی کی ہے ۔ قطر میں بڑی تعداد میں پاکستانی موجود ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں ۔

اس موقع پر قطر کے سفیر سقر بن مبارک المنصوری کا کہنا تھاکہ قطر پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں معاہدے پاکستان میں توانائی کی قلت پر قابو پانے کیلئے اہم ہیں ، حال ہی میں پورٹ قاسم پر قطری کمپنی المرقات نے کوئلہ سے چلنے والے بجلی گھر پر کام شروع کردیا ہے جبکہ ایک قطری کاروباری وفد نے پاکستان کا دورہ کیا اور بہت سی پاکستان مصنوعات قطر درآمد کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔

انھوں نے کہاکہ قطر پاکستان میں سکولوں اور صحت کے مراکز کی تعمیر کے کئی منصوبوں پر کام کررہا ہے اس کے علاوہ کئی دیہات میں پینے کے پانی کی فراہمی پر بھی کام کیا جارہا ہے ۔انکا کہنا تھاکہ قطر پاکستان کو توانائی کے بحران سے نمٹنے میں مدد دے رہا ہے اس سلسلے میں پاکستان کو ایل این جی فراہم کی جارہی ہے ۔ پاکستان کے ساتھ آئندہ بھی مختلف شعبوں میں تعاون جاری رہے گا۔