حکومت میڈیا کو ہمیشہ پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کریگی،

میڈیا کے تمام مسائل کے حل پر غور کیا جائے گا وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی اے پی این ایس کے وفد سے گفتگو

پیر 18 دسمبر 2017 20:57

حکومت میڈیا کو ہمیشہ پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کیلئے ہر ممکن سہولت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2017ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت میڈیا کو ہمیشہ پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کریگی، میڈیا کے تمام مسائل کے حل پر غور کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے اے پی این ایس اور سی پی این ای کے وفود نے ملاقات کی ، وفد نے وزیراعظم کو میڈیا کی صنعت سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ میڈیا کے تمام مسائل کے حل غور کیا جائے گا، حکومت میڈیا کو پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کریگی۔

متعلقہ عنوان :