کوئٹہ میں چرچ پر حملے میں جاں بحق ہونیوالے 6افراد کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیاگیا

وزیراعلی بلوچستان نے جاں بحق افراد کیلئے دس دس لاکھ اور زخمیوں کیلئے پانچ پانچ لاکھ امداد کا اعلان کردیا

پیر 18 دسمبر 2017 20:54

کوئٹہ میں چرچ پر حملے میں جاں بحق ہونیوالے 6افراد کو آہوں اور سسکیوں ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2017ء) کوئٹہ میں چرچ پر حملے میں جاں بحق ہونیوالے 6افراد کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیاگیا ۔وزیراعلی بلوچستان نے جاں بحق افراد کیلئے دس دس لاکھ اور زخمیوں کیلئے پانچ پانچ لاکھ امداد کا اعلان کردیاہے جبکہ پولیس نے واقعہ سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز کوئٹہ میں چرچ حملے میں جاںبحق ہونیوالے 6افراد کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیاگیا اس موقع پر ہر آنکھ آشکبار تھی بلکہ جاںبحق ہونے والے افراد کے عزیز واقارب دھاڑے مار کر روتے رہے دریںاثناء وزیراعلیٰ بلوچستان نے جاںبحق ہونے والے افراد کیلئے فی کس 10لاکھ اور زخمیوں کیلئے 5,5لاکھ روپے دینے کااعلان کیا دوسری جانب کوئٹہ کے میتھوڈیسٹ چرچ پر حملے کی تحقیقات کاسلسلہ بھی جاری ہے پیر کے روز پولیس کی تفتیشی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے مزید شواہد اکٹھے کئے جنہیں لاہور کی فرانزک سائنس لیبارٹری بجھوایا جائیگا۔

تفتیشی ٹیموں کے مطابق خودکش حملہ بارہ بجکر چھ منٹ پر ہوا جس کے باعث چرچ میں موجود گھڑی رک گئی ۔

متعلقہ عنوان :