فاٹا اصلاحات کا مسئلہ ایک دن میں حل نہیں ہوسکتا‘ اپوزیشن کو فاٹا سے دلچسپی نہیں‘ آرمی چیف کا پارلیمنٹ آنا خوش آئند ہے

مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 18 دسمبر 2017 20:54

فاٹا اصلاحات کا مسئلہ ایک دن میں حل نہیں ہوسکتا‘ اپوزیشن کو فاٹا سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ فاٹا اصلاحات کا مسئلہ ایک دن میں حل نہیں ہوسکتا‘ اپوزیشن کو فاٹا سے دلچسپی نہیں‘ آرمی چیف کا پارلیمنٹ آنا خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات کا مسئلہ ایک دن میں حل نہیں ہوسکتا، اپوزیشن مزے لے رہی ہے‘ ان کو فاٹا سے کوئی دلچسپی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے وقت درکار ہے لیکن بل کو قومی اسمبلی سے پاس کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف کا پارلیمنٹ آنا خوش آئند ہے، اس سے پارلیمنٹ میں اداروں کی اور عوام میں ان کی پذیرائی ہوگی۔